
yeh pakistan ke foji hain
یہ پاکستان کے فوجی ہیں
سب کچھ داؤ پہ لگا دیں گے
یہ سرحدوں پہ گھڑے ہیں
اپنا سب کچھ لٹانے کو
یہ قوم کے دفا کے لیے
جان اپنی لٹا دیں گے
یہ وطن کے نام پہ اپنے
خود کو بھی مٹا دیں گے
شہادت کا جام نوش کر
رتبہ اپنا بڑھا لیں گے
غداری جو کرے وطن سے
اس کو یہ مٹا دیں گے
ہمت اور جواں مردی سے
جھنڈا اپنا لہرا دیں گے
اے دشمنان ملک
ہم چاہتے نہیں جنگ
اگر مجبور کر دو گے
تو یہ بھی کر کے دیکھا دیں گے
یہ پاکستان کے فوجی ہیں
سب کچھ داؤ پہ لگا دیں گے
Poetry By : Bushra Babar