Jab Mera Janaza Uthaya Jaye Ga

jab mera janaza uthaya jaye ga

jab mera janaza uthaya jaye ga

جب میرا جنازہ اُتھایا جائے گا
یاد رکھ تجھے بھی خوب رُلایا جائے گا
تُو بس مجھے دیکھتا رہ جائے گا
جب مجھ پر سفید کفن سجایا جائے گا
لوگ اُٹھائیں تجھ پہ بارہا اُنگلیاں
تجھے بےوفا کہہ کہہ کر پُکارا جائے گا
تیری آنکھیں بھی اُس روز خوب برسیں گی
جب سفید کفن پر سرخ پھول برسائے جائیں گے
جب لوگ ڈال رہے ہوں گے مجھ پر مٹی
اس سب کا زمہ دار تجھ کو ٹھرایا جائے گا
تم کہو گے صرف ایک بار لوٹ آو
میری قبر کے نزدیک تمہیں بٹھایا جائے گا
سبھی لوگ اپنے گھروں کو لوٹ جائیں گے
تُو وقت کے ہاتھوں خوب ستایا جائے گا

by: Maria Yousaf

Leave a Reply

Submit Your Poetry To Us : Submit Here