
Gar Woh Kahen To Din Ho Agar Woh Kahen To Raat
Gar Woh Kahen To Din Ho Agar Woh Kahen To Raat
Un Ke Mizaaj Per Hi He Moqof Sari Baat
گر وہ کہیں تو دن ہو اگر وہ کہیں تو رات
اُن کے مزاج پر ہی ہے موقوف ساری بات
جن کے وجود سے ہمیں ذاتِ خدا ملی
کیوں نا ہو اُن کا تذکرہ جب ہو خدا کی بات
مہشر کے روز کی ہمیں کیا فکر ہو بھلا
آجائیں گے وہ بخشنے گر بگڑی کوئی بات
بخشش کو میری آ کے وہ بولے نکیروں سے
جانے دو یہ نکمّا تھا کرتا ہماری بات
اشکوں کا تحفہ آنکھوں کو جو پھر سے مل گیا طالبؔ یہ اُن کے ذکر کی ہی ہے نرالی بات
By : Furqan Butt